انٹرنیٹ جی بی استعمال کےبعد کہاں جاتی ہے؟
![]() |
| Where GB's Gone After Using Internet | Can We Make Our Own Data!! |
آج کا سوال کافی زبر دست ہے ۔کہ زونگ یا ٹیلی نار یا پھر یوفون یا پھر جو بھی انٹر نیٹ پروائیڈر ہو ان کے جی بی استعمال ہونے کے
بعد کہاں جاتے ہیں ۔یہ ایم بی کٹ کے جاتے کہاں ہیں ۔کیا ہم خود کے ایم بھی نہیں بنا سکتے ۔کیا ان نیٹ ورک پروائیڈ
انڈر میں رہنا ضروری ہے ۔اس کے بارے میں بات کرنے والے ہیں ۔
دیکھو بھائی جو ایم بی آ پ استعمال کررہے ہو یا جو جی بی آپ کو ملتا ہے ۔یہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے کہ ختم ہو گئی ۔ایم بی سے یہ پتا لگایا
جاتاہے کہ آپ نے کتنا انٹر نیٹ استعمال کیا ۔یہ تو نہیں بول سکتے کہ آپ نے ایک کلو انٹر نیٹ استعمال کیا ۔یا دن میں آپ کو کلو
انٹر نیٹ ملے گا اور آپ اس کو استعمال کرسکیں گے ۔
![]() |
| Data Units /Smallest to Largest |
کلو یونٹ ایک اچھا یونٹ نہیں ہے ڈیٹا کو ماپنے کے لیے ۔ڈیٹا کو ماپنے کے لیے اچھا یونٹ ہے ۔ایم بھی ہے جی بی ہے اور کے بی
ہے ۔یہ وہ فنڈا ہے کہ آپ نے اپنے فون میں کتنا ڈیٹا لوڈ کیا ۔یہ کہاں جاتا ہے ؟ یہ کہیں بھی نہیں جاتا؟
ڈیٹا کہاں جاتاہے؟ کہیں نہیں ۔جتنا آپ کے فون میں چیزیں لوڈ ہو کر پلے ہو گئیں وہ ختم ہو گیا ۔یہ پانی نہیں کہ آپ نے اپنے
ہاتھ دھوئے اور وہ بہے کر سنک میں چلا گیا ۔نہیں ڈیٹا ایسا نہیں ہے ۔اس ڈیٹا کو آپ نے استعمال کر لیا وہیں پلے کر لیا اور وہ وہیں
ختم ہو گیا ۔ڈیٹا کی کوئی لمٹ نہیں ہے ۔آپ کتنی بار بھی دیکھو۔ہاں جو کتنی بار دیکھنے کے لیے جو انٹر نیٹ آ رہا ہے ۔جو انٹر نیٹ
آپ استعمال کر رہے ہواس انٹر نیٹ کو چلانے میں اس کو آن رکھنے میں بجلی تو لگتی ہے پیسہ تو لگتا ہے ورکرز تو لگتے ہیں ٹاورز تو
لگتے ہیں۔اس کا پیسہ آپ سے وصول کیا جاتاہے ۔مثلاََ زونگ کمپنی وہ آ پکو زونگ کے نیٹ ورک دے رہی ہے ۔
![]() |
| Network Tower For Signals |
زونگ پہ کال کرتے ہو اس کے لیے مشین چاہیے ہوتی ہے ۔ٹاور چاہیے ہوتاہے اور ان مشینوں کو ٹھیک کرنے کے لیے مکینک
چاہیے ہوتاہے ۔زونگ میں کسٹمر کیر بیٹھے ہیں ۔ان کو سیلری چاہیے ہوتی ہے ۔الگ الگ ایمپلو ہوتے ہیں ان کو سیلری چاہیے
ہوتی ہے ۔وہ کہاں سے لیں گے وہ آپ سے ملتا ہے ۔اور وہ آپ سے کیسے ملتی ہیں جب آپ کوئی بھی پلین ریچارج کرواتے ہیں ۔
اسی کا پیسا جاتاہے زوم میں جس سے پھر نائے نائے ٹاور لگتے ہیں ۔اب سمجھ گئے آپ میری بات ڈیٹا کہیں نہیں جاتا۔یہ ہے کہ
آپ نے ان کی کتنی سروس استعمال کی ۔اس کو ایم بی میں اور جی بی میں ناپا جاتاہے ۔کیا ہم خود کی ایم بی یا جی بی بنا سکتے ہیں ۔
میں کہوں ہاں بنا سکتے ہیں ۔بلکل بنا سکتے ہیں یہ ہے کیا۔جو ایم بی اور جی بی ہم استعمال کرتے ہیں زونگ کا۔یہ نیٹ ورک کا
استعمال ہے ۔زونگ کا نیٹ ورک ہے یا پھر وہ سارے انٹر نیٹ سے جو ڑ رہا ہے اس لیے وہ پیسے لے رہا ہے ۔کیوں نا ہم خود کا
نیٹ ورک بنا لیں ۔ایسا بھی تو ہو سکتاہے اور خود کو نیٹ ورک ہم کیسے بنا سکتے ہیں ۔جیسا کہ انٹر نیٹ ہے جس سے دُنیا کے
سارے کمپیوٹر جڑے ہوئے ہیں ۔ کیا ہم ایساکرسکتے ہیں کہ ایسا نیٹ ورک بنائیں جس سے ہمارے محلے کے سارے لوگ
جڑے ہوئے ہوں ۔
![]() |
| Computer Connected To Networks In Village Own Network |
تو یہ ہمارا محلے کا ایک چھوٹا سا نیٹ ورک بن جائے گا۔جیسے کہ میرے محلے میں پچاس کمپیوٹر ہیں ۔اور میں ان پچاس کمپیوٹرز کو
آپس میں جوڑ دوں تو ہم آپس میں ڈیٹا کا بدلاؤ کر سکتے ہیں۔ہم کتنی بھی ایم بی ڈیٹا کتنی بھی جی بی ڈیٹا لے سکتے ہیں۔جیسا کہ میں
ہوں اور میرا دوست ہے فیصل جو کہ چار گھر چھوڑ کر رہتا ہے ۔اور آپ کو تو پتا ہے کہ ہمارے پچاس کمپیوٹرز آپس میں جڑے
ہوئے ہیں۔فیصل کل شادی میں گیا تھا اور اس نے شادی میں ایک ڈانس کی ویڈیو بنائی جو کہ ایک جی بی کی تھی۔وہ ایک جی بی
ڈیٹا ہے اور اگر میں فیصل کو بولوں کہ تو مجھے شادی کی ڈانس کی ویڈیو سینڈ کر ۔فیصل نے ایک جی بی کی فائل مجھے سینڈ کر دی۔
![]() |
| Data Exchanging With In Network |
اور میں نے ایک جی بی ڈیٹا لیا۔اور فیصل نے ایک جی بی ڈیٹا سینڈ کیا۔وہ وہاں پر اپلوڈ کر رہا ہے او ر یہاں پر میں ڈانلوڈ کر رہا ہوں
یہاں پر میں نے ایک جی بی ڈیٹا کا استعمال کیا۔لیکن مجھے اس کے لیے پیسے دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔کیونکہ یہ نیٹ ورک
کسی کمپنی کا نہیں ہے یہ نیٹ ورک میرا خود کا نیٹ ورک ہے ۔اگر میں اس چیز کو دو سے تین سال تک چلاتا رہوں تو ہو سکتاہے
کہ کہیں بیچ سے تار ٹوٹ جائے۔میرے نیٹ ورک پر بجلی گر جائے یا پھر اس کو کوئی ٹرک والا اس کو اُ ڑا دے یا پھر لوگ اسکو
پکڑ کر توڑ دیں۔اور اسکی مینٹینس کے لیے پیسہ لگے گا۔ایک سال بعد میں دیکھوں گا کہ نیٹ ورک نہیں چل رہا تار ٹوٹ رہے
ہیں بہت سارے مسلے آ رہے ہیں۔تو میں پیسہ کہاں سے لاؤں تو پھر میں کیا کروں گا۔تو میں سارے پچاس گھروں سے 10 10
روپے لینا شروع کر دوں گا ایک مہینے کا اور اس سے میں تاروں کو ٹھیک کرواؤں گا۔
![]() |
| System Maintinance |
اور میں جو 10 10 روپے لے رہا ہوں وہی تو یہ انٹرنیٹ دینے والے بھی کر رہے ہیں ۔چاہے وہ زونگ والے ہوں یا کوئی اور
کمپینوں والے ۔اسی لیے تو وہ پلین کا پیسہ لے رہے ہیں تاکہ وہ اپنے نیٹ ورک کو اچھی طرح سے چلا پائیں۔تو اب آپ کو پتا
چل گیا ہوگا کہ یہ کمپینوں والے پیسے کیسے کماتے ہیں اور ڈیٹا ایم بی یا پھر جی بی کہاں جاتے ہیں ۔اور ایم کے لیے پیسہ کیوں لیا جاتا
ہے ؟ کیا ایم بی ختم ہوتاہے ؟
اس چیز کے لیے آپ کو پوری جانکاری مل گئی ہو گی۔تو امید ہے کہ آپ کو پتا چل گیا ہو گا کہ ایم بی اور جی بی کہاں سے آتے ہیں
اور کیسے استعمال ہوتے ہیں ۔اگر آپ کو اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد کچھ نیا سیکھنے کو ملا تو اس کو لائک اور شیر کر یں ۔





