اگرفون چارجر کو پلگ کر کے چھوڑ دیا جائے اور فون کو اس کے ساتھ نا لگایا جائے تو کیا چاجر بجلی کو استعمال کرئے گا یا نہیں؟

Will Mobile Charger Charge Electricity Without Charging Of Mobile
اس چیز کے بارے میں ہم نے کبھی نہیں سوچا۔ہمیں تو یہ لگا ہے اور بٹن آن ہے تو وہ بجلی استعمال کر رہا ہے ۔لیکن اگر میں آپ سے یہ کہوں کہ ایسا نہیں ہوتا تو آپ اس بات کو مانیں گے ۔یہ چیز میں بھی نہیں مانتا تھا لیکن اس چیز کو میں نے خود کر کے دیکھا ہے اس لیے میں آپ کو بتا رہا ہوں ۔
ایسا ہو سکتاہے کہ یہ چیز ہر چارجر پر کام نا کرے۔آج کل جتنے بھی چارجرز آرہے ہیں وہ سب کے سب سمارٹ چارجرز ہیں ۔مطلب وہ فون کے حساب سے اس کو پاور دیتے ہیں ۔آپ نے دیکھا ہو گا ایسے چارجرز بھی ہیں جو کہ 2 ایمپیر کا کرنٹ بھی دیتے ہیں اور 5 ایمپیر کا کرنٹ بھی دیتے ہیں ۔
میرے پاس ایسا ہی ایک چارجر ہے وہ ڈیوائس کے مطابق پاور دیتا ہے ۔اس کو جس ڈیوائس میں بھی لگا دو گے تو وہ اس کے مطابق پاور دے گا۔اس کا مطلب کون سے ڈیوائس کو کتنی پاور دینی ہے ۔تو آج کل جو چارجرز ہیں وہ کافی سمارٹ ہیں ۔
میرے پاس ایک سمارٹ سوکٹ ہے میں نے کیا کیا؟اس سوکٹ میں چارجر کو لگا دیا اور پھر اس کو آن کر دیا۔آن کر کے میں نے ایک اور چیز دیکھی تو یہ پاور نہیں لے رہا تھا۔ولٹیج تو دیکھا رہا تھا لیکن پاور نہیں لے رہا تھا ۔
جب میں نے چارجر کو اپنے موبائل کے ساتھ لگایا اور پھر دیکھا تو موبائل پندرہ واٹ لے رہا تھا ۔اور میں نے دوبارہ کھینچا تو پھر سے وہ پاور نہیں لے رہا تھا ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ آج کل کے جتنے بھی چارجرز ہیں ۔میرے پاس سارے چارجرز تو ہو نہیں سکتے ۔میں تو اسی کو ازیوم کر کے چل رہا ہوں ۔
اگر آج کل کے چارجر میں اگر اپنے فون کو پلگ نہیں کر رہے اور وہ آن ہے تو وہ پاور نہیں لے گا۔آپ کو جواب مل گیا ۔
اب یہ چیز الگ ہو سکتی ہے ۔ایسے بہت سارے چارجر ہیں جو کہ ٹرانسفارمر والا چارجر ہو ۔پرانے والے جو چارجر ہوتے تھے۔ان کیسس میں شاید وہ پاور لے لیکن ابھی کے جو سمارٹ چارجرز ہیں جدید ترین ٹیکنالوجی کے جو چارجرز ہیں ان پر آپ اپنے ڈیوائسس کو نہیں لگاؤ گے تو وہ پاور نہیں لیں گے ۔
میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ کو اس سوال کا جواب مل گیا ہو گا ۔یہ سوال کئی لوگوں کے دماغ میں ہو گا لیکن کسی سے پوچھا نہیں ۔
اگر آ کے دماغ میں ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ایسے سوال ہیں تو آپ مجھ سے پوچھ سکتے ہیں ۔
