لیپ ٹاپ لیں یا کمپیوٹر؟
![]() |
| Laptop vs Desktop Computer. Which is better? |
اس پوسٹ میں ہم یہی بات کرنے والے ہیں کہ لیپ ٹاپ لیں یا کمپیوٹرخریدیں۔آج میں آپ کایہ جو مسلہ ہے میں اس کو ختم کردوں گا۔اکثریہ سوال پوچھا جاتاہے کہ میں اپنے سیٹ اپ کے لیے کیا لوں۔لیپ ٹاپ لوں یا کمپیوٹر۔کون سا بہتر رہے گا۔تو آج اس کے اوپر بات ہونے والی ہے ۔
دیکھو بھائی میں اپنی رائے دوں گا ہر کسی کی اپنی اپنی رائے ہوتی ہے ۔لیپ ٹاپ کمپیوٹر ایک پورٹ ایبل کمپیوٹر ہوتاہے جس کو آپ کہیں بھی لے کر جا سکتے ہیں۔لیکن اس کے کچھ پرابلمز بھی ہوتے ہیں۔جیسا کہ آپ کے لیپ ٹاپ میں آپ کو اتنی پرفارمننس نہیں ملتی جتنی کہ کمپیوٹر سے مل سکتی ہے ۔جیسا کہ کمپیوٹر میں سیم سپکس میں ملتی ہیں۔اس کے پیھچے بہت ساری وجہیں ہیں۔
پہلی لیپ ٹاپ میں کولینگ اتنی اچھی نہیں ہوتی۔کولینگ کے لیے آپ کو بہت زیادہ جگہ چاہیے ہوتی ہے ۔لیکن آج کل بہت ساری ایڈونس ٹیکنالوجی ہیں۔لیکن آپ جو بجٹ لیپ ٹاپ خریدتے ہیں میں ان کے بارے میں بات کررہا ہوں ان میں آپ کو لکوڈ کولینگ دیکھنے کو نہیں ملتی۔
وہاں ایک فین ہوتا ہے اور بہت ہی پتلی جگہ ہوتی ہے ۔اور زیادہ تر جولیپ ٹاپ کے پروسیسر ہوتے ہیں فکس ہوتے ہیں۔اور وہ تبدیل نہیں ہو سکتے ۔اگر آپ اپنے کمپیوٹر کو لانگ ٹرم میں اپ گریڈ کرنا چاہتے ہو۔تو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے لیے آسانی کے ساتھ کر سکتے ہو۔
آپ کو جو چیر بدلنی ہے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر میں وہ آسانی کے ساتھ آپ بدل سکتے ہو۔مثلاََ آپ کو اپنے کمپیوٹر کا کی بورڈ پسند نہیں ہے ماؤس پسند نہیں ہے تو ان کو آسانی کے ساتھ بدل سکتے ہیں۔تو اس میں چیزیں بدلنا بہت ہی آسان ہیں ۔آپ آسانی کے ساتھ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے پارٹس کو تبدیل کر سکتے ہیں۔لیپ ٹاپ میں یہ سب چیزیں اتنی آسانی کے ساتھ نہیں ہو سکتیں۔کیونکہ لیپ ٹاپ میں کافی ساری چیزیں تو فکس ہی ہوتی ہیں۔اور میں ایسا کوئی لیپ ٹاپ دیکھا نہیں ہے جس میں آپ اس وہ کھولو اور پروسیسر بدل دو۔اس طرح کی چیزیں لیپ ٹاپ میں نہیں ہوتیں۔
ہاں ریم تو آپ بدل سکتے ہو ریم بدلنے کے آپشن ہوتے ہیں لیپ ٹاپ میں ۔ہارڈ ڈسک بدل سکتے ہو۔لیکن آپ لیپ ٹاپ میں گرافکس کارڈ نہیں بدل سکتے ۔اور پروسیسر بھی نہیں بدل سکتے ۔اور یہ ایک پرابلم دیکھنے کو ملتی ہے ۔اگلی بات اس کی پراسنگ کی ہے ۔لیپ ٹاپ بہت ہی مہنگے آتے ہیں۔لیپ ٹاپ سستے نہیں آتے ۔اور جو لیپ ٹاپ سستے آتے ہیں ان کے پروسیسر اتنے اچھے نہیں ہوتے ۔بہت ہی نکمے قسم کے پروسیسر آتے ہیں ۔بہت ہی ٹھلو قسم کے ۔
جس کے پرفامنینس اتنی اچھی نہیں ہوتی ۔سچ بات کر رہا ہوں ۔مطلب وہ کہنے کے لیے ہی لیپ ٹاپ ہوتے ہیں لیکن ایکچول میں لیپ ٹاپ کے نام پر کام کچھ اور ہی ہوتاہے ۔جو لیپ ٹاپ آٹھ ہزار میں آئے تو اس میں آپ کیا امید کر سکتے ہو ۔اور اس لیپ ٹاپ پر کیا چلا پاؤ گے ۔اس طرح کے لیپ ٹاپ جو آتے ہیں ان کی اتنی اچھی پرفارمنینس نہیں ہوتی ۔ایسے لیپ ٹاپ بہت زیادہ لیگ کرتے ہیں ۔فریز ہو جاتے ہیں ۔یہ سارے مسلے آتے ہیں ۔
حالہ کہ اس میں بیٹری لائف بہت زیادہ ہوتی ہے ۔کیونکہ اس میں پروسیسر نے اتنا کام تو کرنا نہیں ہوتا تو بیٹری کہاں سے استعمال ہوگا ۔اور بیٹری کیسے ختم ہو گی اس لیے ایسے لیپ ٹاپ کی بیڑی لائف بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن ایسے لیپ ٹاپ فریز ہو جاتے ہیں لیگ کرنے لگ جاتے ہیں تو اس نے کام تو کرنا ہیں ہوتا۔
میں ایسے لیپ ٹاپ کو کھلونے لیپ ٹاپ بولتا ہوں ۔چاہے آپ نیا لیپ ٹاپ دس سے پندہ ہزار میں خرید رہے ہو تو اس میں آپ کو کیا پرفارمنینس ملے گی ۔وہیں اگر آپ ایک ڈیکس ٹاپ کمپیوٹر خریدتے ہو تو اس کی پرفارمنینس لیپ ٹاپ کمپیوٹر سے کہیں زیادہ ہو گی ۔اور اتنی جلدی وہ خراب بھی نہیں ہو گا۔
میں آپ کو بتا دوں میں نے اپنا جو کمپیوٹر خریدا تھا وہ پینٹیم کا تھا اور وہ اتنا چلا وہ اتنا چلا کہ میں نے اس کو خراب خود کر دیا تھا ۔اس کا کچھ بھی نہیں بگڑا تھا میں نے خود ہی اس کو خراب کر دیا تھا ۔وہ کمپیوٹر میں نے 2008 میں خریدا تھا ۔اور وہ 2015 میں چلنے سے گیا وہ بھی میں نے خود خراب کر دیا۔
کیا آپ کو لگتا ہے کہ 2008 میں خریدا ہوا لیپ ٹاپ 2015 تک چل جاتا؟ ۔۔بہت کم چانسس ہیں کہ بچ جاتا ۔اس میں کچھ نا کچھ تو مسلہ آ ہی جاتا۔یا بیٹری خراب ہو جاتی ۔
اب بات کر لیتے ہیں بیٹری کے بارے میں ۔ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر میں بیٹری کی تو کوئی ضرورت ہی نہیں ہوتی ۔سویچ لگائیں اور چاہے آپ اس کو 4 دن تک بھی چلاتے رہیں ۔
لیپ ٹاپ میں اگر چارجر لگا کر استعمال کرتے ہو تو اس میں کبھی نا کبھی تو اس کی بیٹری خراب ہو جائے گی ۔جیسے جیسے ٹائم گزرتا ہے تو کوئی بھی بیٹری ۔البتہ لیدیم آن بیٹری کی لائف کم ہو جاتی ہے ۔اس کے کچھ سائکل ہوتے ہیں اس کے بعد آپ کو تبدیل کرنا پڑے گا۔تو یہ بات ہے۔
میرے حساب سے اگر آپ کو پر فارمنینس چاہیے اگر آپ کو ایک ایسا کمپیوٹر چاہیے جو زیادہ دنوں تک چلے ۔جس کا کچھ نا بگڑے جس میں آپ کچھ بھی اپ گریڈ کر سکو۔گھر میں رہے کر چلانا ہے کچھ سیکھنا ہے ۔
اور اپنے ہارڈ ویئر سے زیادہ سے زیادہ پر فارمنینس نکالنا چاہتے ہو۔تو ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر آپ کے لیے ایک بہترین چوائس ہے ۔لیپ ٹاپ کے مقابلے میں ۔
لیپ ٹاپ کن لوگوں کو لینا چاہیے؟
لیپ ٹاپ ان لوگوں کو لینا چاہیے جن کے پاس رکھنے کی جگہ نہیں ہے ۔کائی بار ایسا ہوتا ہے کہ روم چھوٹے ہوتے ہیں۔جو ہاسٹل کے لوگ ہوتے ہیں ۔اور ہاسٹل میں رے رہے ہوتے ہیں۔ان کے پاس تو جگہ بھی نہیں ہوتی تو ان کے لیے لیپ ٹاپ ہی بہتر آپشن رہے گا۔
بزنس سٹوڈینٹس جو ہوتے ہیں ان کو بھی لیپ ٹاپ کی ضرورت ہوتی ہے ۔کیونکہ ان کے بہت سارے پروجیکٹ ہوتے ہیں اور جگہ جگہ جا کر پر وجیکٹ کرنے ہوتے ہیں ۔اور یہ تمام اپنے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کا ہاتھ میں تو کیری کرکے تو نہیں جاؤ گے ۔چلتے پھرتے لوگوں کے لیے یہ آپشن اچھا ہے کہ وہ لیپ ٹاپ ہی ساتھ میں کیری کریں اور ان کے لیے یہ اچھا رہے گا۔
اگر چلنے پھرنے کے دوران اگر آپ کے کمپیوٹر ساتھ میں رکھنا ہو تو ایسی پورٹ ایبل کمپیوٹر ساتھ میں ہو اچھا ہوتا ہے ۔
میں آپ کو بتا دوں کہ لیپ ٹاپ سستے سے سستا آتا ہے اور مہنگے سے مہنگا آتا ہے ۔ایسے لیپ ٹاپ بھی آتے ہیں جو کہ گیم کھیلنے کے لیے آتے ہیں ۔تھوڑے موٹے ہوتے ہیں ۔تھوڑا گیمنگ جیسا سٹائل ہوتاہے ۔لیکن وہ پر فارمنینس بہت اچھی دیتے ہیں ۔لیکن وہ بہت مہنگے آتے ہیں ۔
اگر آپ ایک بجٹ گیمر ہو تو آپ کو ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ہی خریدنا چاہیے ۔لیپ ٹاپ نہیں ۔
اگر بجٹ کو لے کر پریشان ہو تو آپ کو ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ہی خریدنا چاہیے ۔کیونکہ فیوچر میں اس میں اپ گریڈ کرنے کی کنجائش ہے ۔اور آپ کو پرفارمنینس زیادہ ملے گی گھر میں بیٹھ کر دہواں دھاڑ چلاؤ اُسے ۔
تو یہاں پر میں نے آپ کو بتا دیا کہ آپ کو لیپ ٹاپ خرید لینا چاہیے یا ڈیسک ٹاپ خرید لینا چاہیے ۔ایسے بہت سارے لوگ ہیں جو کہ اپنے لیپ ٹاپ کو ہی اپنا مین سسٹم بنا کر چلتے ہیں ۔اسی میں کی بورڈ لگا دیتے ہیں اور اسی میں ہی ماؤس لگا دیتے ہیں ۔
اور اسی کو رکھ دیتے ہیں اور اسی سے ہی کام کرتے ہیں ۔ان کا کام ہوتاہے لیکن اگر وہ لوگ لیپ ٹاپ خریدنے کی بجائے ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر خرید لیں تو ان کا کام اور اچھے طریقے سے ہوتا اوران کی مشین زیادہ دیر پا ہوتی ۔میں نے آپ کو بتا دیا کہ لیپ ٹاپ اچھا ہے یا ڈیسک ٹاپ اچھا ہے ۔یار آپ کی ٹوٹلی ڈیمانڈ کیا ہے ۔
کہ آپ کس مقصد کے لیے استعمال کر رہے ہو۔کہ آپ کو کیا خریدنا چاہیے ۔جن لوگوں کو میں نے ڈیسک کمپیوٹر خریدنے کے لیے کہا تو آپ لوگوں کو خرید لینا چاہیے۔کچھ مجبوری ہے آپ کو آپ کا سسٹم ساتھ رکھنا ہے تو آپ ایک لیپ ٹاپ خرید سکتے ہیں ۔
میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ کو سمجھ میں آ گیا ہو گا کہ آپ کو کیا خریدنا چاہیے ۔
اگر آپ کو یہ پوسٹ اچھی لگی تو اس کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیر لازمی کریں تاکہ وہ بھی اس بات کو سمجھ سکیں کہ کیا کرنا چاہیے ۔جب ہم سے کوئی یہ پوچھے کہ ہمیں کیا خریدنا چاہیے ۔
لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر؟
